تازہ ترین

Post Top Ad

Tuesday, February 11, 2020

فی تولہ سونا 150 روپے سستا


ملک بھر میں دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 150 اور 129 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر گر گئی، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت عالمی مارکیٹ میں 1570 امریکی کرنسی ہو گئی۔
سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور ، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر بھی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے کمی کے بعد 90450 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 129 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام کی نئی قیمت 77546 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس کے باعث چاندی کی قیمت 1 ہزار روپے کی سطح پر برقرار ہے۔


Post Top Ad

مینیو