تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, February 2, 2020

تھانہ ہڑپہ سے ملحقہ گاؤں 18اے/ڈبلیوایم میں اسلحہ تیار کر کے چورؤں، ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والا گروہ سرگرم




ساہیوال (نور نظر نیوز چوہدری طاہر شہزاد سے) ہمارے زرائع کے مطابق تھانہ ہڑپہ سے ملحقہ گاؤں 18اے/ڈبلیوایم میں  محمد سرور ولد غلام حسین، داؤد، قدوس پسران محمد سرور وغیرہ نا صرف غیر قانونی دو نمبر اسلحہ تیار کر کے چورؤں، ڈاکوؤں کو سپلائی کرتے ہیں بلکہ چورؤں، ڈاکوؤں کا پرانا اسلحلہ مرمت بھی کرتے ہیں اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث کردار اکثر  ان کے ہاں آ کر رہائش بھی اختیار کرتے ہیں۔ محمد سرور ولد غلام حسین، داؤد، قدوس پسران محمد سرور وغیرہ کے پاس ایک دو نمبر چوری کا ٹریکٹر بھی موجود ہے جسے کچھ عرصہ قبل جب پولیس نے پکڑا تو سیاسی پشت پناہی و پیسوں کے لین دین سے انھوں نے ٹریکٹر دوبارہ حاصل کر لیا تھا۔ ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ر) علی ضیاء،  ایس ڈی پی او / ڈی ایس پی مظہر گوندل صاحب اور ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ کو چاہیے کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف چوری کا ٹریکٹر برآمد کروا کے  ناجائز اسلحلہ تیار و مرمت کرکے سپلائی کرنے کے حقائق تک پہنچیں بلکہ اس کاروائی کی مدد سے متعدد وارداتوں میں ملوث عناصر کو بھی کیفر کردار تک پینچائیں۔ چونکہ ملزمان با اثر ہیں انہیں سیاسی شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ مقامی پولیس کیا کاروائی کرتی ہے۔ 

Post Top Ad

مینیو