تازہ ترین

Post Top Ad

Tuesday, February 11, 2020

موسم کی تازہ ترین صورتحال


 محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید سردی کی خبر دے دی،جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور مردان ڈویژن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
MUREE 0800 15-01
مری اور اس کے گردونواح میں رات سے برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مری میں 2 فٹ برف پڑی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، پشاور، بنوں ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
Murre FTG 03-01
محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں 32 ملی میٹر ، اسلام آباد16،کامرہ10، مندی بہاﺅالدین07، راولپنڈی7، سرگودھا ایک، رسالپور11، مالم جبہ10، چراٹ7، پشاور9، دیر، پاراچنار2، بنوں،کالام اور سیدوشریف میں ایک، گڑھی دوپٹہ8، راولاکوٹ5، کوٹلی 4 اور مطفرآباد میں ایک ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ میں 3انچ، راولاکوٹ اور کالام میں ایک انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔
MUREE SNOW 18-01
بدھ کو ملک میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ، گوپس منفی9، استور، پاراچنار منفی7، کالام منفی 6، قلات، مری، مالم جبہ منفی 5، بگروٹ اور گلگت منفی4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
fog
رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راول پنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اورپنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

Post Top Ad

مینیو