تازہ ترین

Post Top Ad

Tuesday, March 31, 2020

ہڑپہ انجمن تاجران نے کرونا میں پسے عوام کو بھی نہ چھوڑا چیرمین محمد شریف آٹا ذخیرہ کر کے بلیک میں مہنگے داموں فروخت کرنے لگا



تفصیلات کے مطابق اعلی حکام کے سخت احکامات کے باوجود ساہیوال انتظامیہ کے ذخیرہ اندوزی کے خلاف عملدرآمد پر  دعوے دھرے کے دھرے، ہڑپہ انجمن تاجران کے چیرمین کا بڑا گھپلہ جہاں ایک طرف عام عوام آٹا کے لیے ترس گئے وہیں ہڑپہ انجمن تاجران کا چیرمین آٹا ذخیرہ کر کے مہنگے داموں فروخت کرنے لگا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی دوکان پر بورڈ آویزاں کر دیا کہ آٹا کے علاوہ سب کچھ موجود ہے۔  چیرمین انجمن تاجران ہڑپہ نے عام عوام کی بجائے صرف اور صرف مخصوص لوگوں کے ہاتھوں ہی بلیک میں  سٹور کے چور دروازے سے بعذریعہ رکشہ آٹا سپلائی کرنا ہے تاکہ کرونا سے زندہ بچ جانے والے مجبور بے بس عوام روٹی کو ترستے ترستے بھوکے مر جائیں  انجمن تاجران کے چیرمین کو صرف اور صرف پیسہ عزیز ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ چیرمین انجمن تاجران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے چونکہ محمد شریف انجمن تاجران کا صدر و با اثر شخصیت ہے اب دیکھنا ہے کہ متعلقہ ادارے و اعلی حکام اس کے خلاف کیا کاروائی کرتے ہیں۔   

Post Top Ad

مینیو