تازہ ترین

Post Top Ad

Wednesday, March 25, 2020

کرونا وائرس کے باعث قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی



اکستان میں کرونا وائرس کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کا ایونٹ منسوخ کر دیا تھا اب اس مہلک وباء کے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ‏موجودہ صورت حال میں کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مکمل سہولتیں میسر نہیں اس لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کردیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہونا تھے جس کے لیے اب نیا شیڈول بنایا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں اور سیکنڈ الیون کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ملتوی کردیے گئے ہیں جب کہ کھلاڑی فٹنس اور ٹریننگ کے حوالے سے کوچز اور ٹرینرز کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ملتودی کردیے ہیں جس کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پی سی بی نے پی ایس ایل سے منسلک تمام سٹاف اور فرنچائز مالکان کے ٹیسٹ بھی کرائے جو منفی آئے ہیں۔

Post Top Ad

مینیو