تازہ ترین

Post Top Ad

Wednesday, March 25, 2020

بے وفائی کی سزا، کرونا وائرس کا شکار نوجوان لڑکی پر چھینک کر فرار



بھارت میں کرونا وائرس کو ابھی بھی سنجیدہ نہیں لیا جا رہا اور لوگوں کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، ایک نوجوان نے تو غیر سنجیدگی کی انتہا ہی کر دی۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ میں ایک نوجوان کو اس کی گرل فرینڈ نے دھوکہ دیا تھا، اس نوجوان میں گزشتہ دنوں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اس نے گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔

مریض نوجوان ہسپتال جانے کی بجائے کسی طرح لڑکی تک پہنچا اور اس کے قریب جا کر چھینک کر فرار ہو گیا۔اس واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے کیونکہ یہ وائرس ایسے ہی ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

Post Top Ad

مینیو