تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, April 13, 2020

دنیا بھر میں کورونا سے ایک لاکھ 14 ہزار ہلاکتیں، 18 لاکھ 53 ہزار مرض میں مبتلا



 پوری دنیا عالمی وبا کی لپیٹ میں، ایک لاکھ چودہ ہزار 247 افراد کورونا کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے، 18 لاکھ 53 ہزار 155 مہلک وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے تباہی، اٹلی میں 19 ہزار 899 افراد ہلاک ہو گئے۔ اسپین میں کورونا سے 17 ہزار 209 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ فرانس میں 14ہزار 393 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا کی وجہ سے دس ہزار 612 افراد ہلاک ہو گئے۔ چین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 108 نئے کیس سامنے آئے ہیں جو کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہے۔

یہ گذشتہ پانچ ہفتوں میں چین میں کورونا وائرس کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے جن میں ایک بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو بیرون ملک سے سفر کر کے آئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ لاک ڈاؤن میں وقت سے پہلے نرمی وبا کی واپسی کی وجہ بن سکتا ہے۔ سعودی عرب میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 59 ہو گئی۔ سعودی وزارت صحت کےمطابق مکہ مکرمہ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ایران میں عالمی وبا سے 4474، ترکی میں 1198، روس میں 130، سویڈن میں 899، بھارت میں کورونا سے 331 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Post Top Ad

مینیو