تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, April 20, 2020

تھانہ ہڑپہ کی حدود میں اوباش کی 7 سالہ بچی سے زیادتی میڈیکل کے بعد تشویشناک حالت میں بچی ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل، مقدمہ درج ملزم موقع سے فرار


تفصیلات کے مطابق منیبہ بی بی دختر ساجد علی قوم جاٹ سکنہ 9/11ایل المعروف 9 بمبی گھر سے ماچس لینے کے لیے گئی تو ہمسائے ملزم شاہد رفیق بھٹی نے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب کچھ وقت گذر جانے کے باوجود بچی ماچس لیکر واپس گھر نہ پہنچی اور جانچ پڑتال کے لیے گھر والے باہر نکلے تو ہمسائے گھر سے چیخ و پکار کی آواز سن کر اندر داخل ہونے پر ملزم خون میں لتھ پتھ بچی کو چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ جس پر وقوعہ کی بابت مقامی پولیس کو اطلاع کی گئی تو نا صرف پولیس نے میڈیکل کے بعد بچی کو ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کیا بلکہ ایس ایچ او عابد حسین بھلہ کی ہدایت پر پولیس نے مقدمہ نمبری 221/2020 درج رجسڑ کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے بھی شروع کر دئیے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ عابد حسین بھلہ نے روزنامہ نور نظر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنسی درندگی میں ملوث اس طرح کے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائیں گئے تاکہ آئندہ حوا کی کوئی بیٹی اسطرح درندگی کا نشانہ نہ بنے۔ 

Post Top Ad

مینیو