تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, April 13, 2020

ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے کورونا فنڈ ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور



 ورلڈ بینک نے پاکستان میں کورونا کی پیچیدہ صورتحال کے سبب فنڈز میں اضافے پر غور شروع کر دیا ہے، رقم بڑھا کر ایک ارب ڈالر تک دیئے جانے کا امکان ہے۔
کنٹری ہیڈ ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ فنڈ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے استعمال کیا جائے گا، مشکل کی گھڑی میں کمزویوں کو درست کرنا ہوگا، ورلڈ بینک پاکستان کے لئے 20 کروڑ ڈالر جاری کرچکا ہے جس میں سے صحت کے شعبے پر 15 کروڑ اور احساس پروگرام کے لئے 5 کروڑ ڈالر مختص کئے گئے تھے۔
ورلڈ بینک کنٹری ہیڈ نے مزید بتایا کہ عالمی ادارے میں اب رقم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے، جسے صحت، بے روزگاری اور غذائی قلت اور چھوٹی کمپنیوں پر خرچ کیا جا سکے گا۔

Post Top Ad

مینیو