تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, April 16, 2020

کورونا وائرس نے کرکٹر عابد علی کے کزن کی جان لے لی



 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین عابد علی کے چچا زاد بھائی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور یہ خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔ اس وقت دو سو سے زائد ممالک یہ وباء پھیل چکی ہے۔

ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم ایک افسوسناک خبر آئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین عابد علی کے کزن کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے لکھا کہ چچا زاد بھائی کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں،


Abid Ali
@AbidAli_Real
My cousin sultan shakoor very close to my heart died today due to Corona virus. May Almighty Allah bless him and give him highest place in JANNAH. Please recite soorah fateha and soorah ikhals 3times. Jazak Allah🤲🤲🤲🤲🤲😭😭😭

اوپننگ بیٹسمین نے مداحوں سے اپنے چچا زاد بھائی کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی۔

ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر جنازے میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے، ان کی فیملی پر یہ مشکل وقت ہے اللہ سے دعا ہے کہ پوری دنیا کو اس وبا سے نجات مل جائے۔

Post Top Ad

مینیو