تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, April 13, 2020

امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری



پاکستان میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اوپن اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر بالترتیب 25 اور 3 پیسے مہنگا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پاکستانی روپیہ کی کرنسی تنزلی کی جانب گامزن ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی ڈالر تقریباً دس روپے کے قریب بڑھ گیا ہے۔
آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 167 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 166 روپے 82 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

Post Top Ad

مینیو