تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, April 16, 2020

صارفین کیلئے خوشخبری، ایپل کا سستا فون متعارف کرانے کا اعلان



 دنیا میں جیسے جیسے جدت آتی جا رہی ہے، ویسے ویسے ہی موبائل کمپنیاں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لیے دن رات جدت والے موبائل فون متعارف کرانے میں لگی رہتی ہیں، امریکی ٹیکنالوجی ادارے ایپل نے آئی فونز سیریز کا نیا مگر سستا فون پیش کرتے ہوئے آئی فون ایس ای (سیکنڈ جنریشن) کے اجرا کا اعلان کیا تو صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔


تفصیلات کے مطابق اگرچہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ایپل کا سمارٹ فون یا کوئی اور ڈیوائس لانچ ہونے پر کی جانے والی گفتگو سرچ انجنز اور سوشل میڈیا کے ٹرینڈز کا حصہ بنی ہو تاہم اس مرتبہ یہ اس لحاظ سے خلاف معمول رہی کہ صارفین نے ماضی میں لانچ کیے گئے مختلف آئی فونز کا چربہ تک قرار دے ڈالا۔

ایپل کی جانب سے نئے فون سیٹ سے متعلق باقاعدہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک نسبتاً سستا سمارٹ فون ہے جو اے 13 بائیونک، تیزترین چپ اور بہترین سنگل کیمرہ فیچرز کا حامل ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نئے فون سے متعلق گفتگو میں متعدد سابقہ ماڈلز کا ملغوبہ قرار دیا تو اپنے تئیں اس دعوے کے ثبوت بھی پیش کیے۔ حنیف ایم زی نامی صارف نے لکھا باڈی آئی فون ایٹ کی ہے، اندرونی سامان آئی فون گیارہ کا ہے جب کہ کیمرہ آئی فون ایکس آر کا ہے۔

ایپل کے اعلان کردہ سیکنڈ جنریشن آئی فون ایس ای کا ڈسپلے ریٹینا ایچ ڈی اور اس کی چوڑائی چار اعشاریہ سات انچ ہے۔ حفاظتی نقطہ نظر سے اس میں ٹچ آئی ڈی فیچر بھی دیا گیا ہے۔

ایپل کی تیار کردہ اے 13 بائیونک چپ نئے سمارٹ فون میں نصب کی گئی ہے جس سے بیٹری لائف بہتر رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ایپل کے مطابق یہ اب تک آئی فونز میں استعمال کیے گئے بہترین سنگل کیمرہ کا حامل ہے۔ آئی فون ایس ای کی باڈی ایروسپیس گریڈ ایلمونیم سے بنائی گئی ہے۔

نیا فون تین رنگوں سیاہ، سفید اور سرخ میں پیش کیا گیا ہے اور جمعہ 17 اپریل سے پیشگی آرڈرز کے لیے ایپل کی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن پر جب کہ امریکہ سمیت 40 دیگر ملکوں میں مخصوص ریٹیلرز سے 24 اپریل تک دستیاب ہو گا۔

ایپل کے مطابق نئے آئی فون، یعنی آئی فون ایس ای سیکنڈ جنریشن کی قیمت 399 ڈالر سے شروع ہو گی اور یہ 64 ایک سو 28 اور 256 جی بی سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہو گا۔

Post Top Ad

مینیو