تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, April 16, 2020

پاک بھارت ویمنز ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دینے پر پی سی بی کا حیرانگی کا اظہار



 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کی جانب سے میزبانی سے انکار کے باوجود پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دینے کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔


یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے پوائنٹس کی تقسیم کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کرکٹ بورڈ فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی کے فیصلے کے حوالے سے تفصیلی ردعمل جاری کرے گا۔

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے میچز میں بھارت نے پاکستان کی میزبانی کرنا تھی لیکن حکومتی اجازت نہ ملنے پر بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ کیا تو آئی سی سی نے دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹس دے دئیے۔

تین پوائنٹس ملنے پر بھارتی ویمن ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر گئی جب کہ 6 پوائنٹس پورے ملنے پر پاکستان ٹیم کو کوالیفائنگ راونڈ نہ کھیلنا پڑتا اور پاکستانی ٹیم بھی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر جاتی۔

Post Top Ad

مینیو