تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, June 25, 2020

سینیٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ 10 فیصد بڑھانے کی سفارش کردی




 سینیٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافے کی سفارش کر دی ہے۔
تفصیل کے مطابق سینیٹ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافے کی سفارش کر دی ہے۔ اس کے علاوہ تمباکو کی فصل کو ٹیکس سے استشنی دینے، سگریٹ ٹیئر ون پر تیس روپے فی پیک جبکہ ٹیئر ٹو پر دس روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں غیر ملکی سگریٹوں کی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کی تجویز دی گئی۔
اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کے بجٹ کو دوگنا کرنے، بنکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی سفارش جبکہ قرضوں کے معاہدے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کھاد کے ڈیلر کے لیے 5 لاکھ روپے کی خریداری کے ساتھ شناختی کارڈ رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنولہ آئل کے اوپر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔

Post Top Ad

مینیو