تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, June 25, 2020

عوام نے احتیاط نہ کی تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا: وزیراعظم عمران خان





 وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا کی پیک سے نکل جائیں گے، اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ہسپتالوں پر بوجھ پڑے گا، ملک میں ایس او پیز پر عملدرآمد ٹائیگر فورس نے کرایا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا برسات میں مثالی شجرکاری کرنی ہے، لوگوں کو احتیاط کرائیں تو وبا سے بچا جاسکتا ہے، ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں، رضا کارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے جوانوں کا مشکور ہوں۔
 خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 148 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 71 ہزار 191، سندھ میں 74 ہزار 70، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 887، بلوچستان میں 9 ہزار 817، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 365، اسلام آباد میں 11 ہزار 710 جبکہ آزاد کشمیر میں 930 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 71 ہزار 976 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 835 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 81 ہزار 307 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 3 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 148 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 602، سندھ میں ایک ہزار 161، خیبر پختونخوا میں 869، اسلام آباد میں 115، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 25 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Post Top Ad

مینیو